Aug 17, 2017 05:40 pm
views : 728
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Rafique Rajwana meets CM Punjab Shahbaz Sharif
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے
درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور صوبہ پنجاب
کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب
محمد شہبازشریف نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے شاندار انداز میں
اقدامات کئے ہیں۔ صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شہبازشریف نے
اپنا دن رات ایک کیا ہوا ہے۔
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہاپنجاب کی بے مثال ترقی دیگر کیلئے رول ماڈل
بن چکی ہے۔پنجاب کی تیز رفتار ترقی کی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان
کی ٹیم کو جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد زشہباز شر یف نے کہا عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف
فراہم کرنا ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے
سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ عوام کا مفاد سب سے
زیادہ عزیز ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاسیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔ خالی نعروں سے تبدیلی
نہیں آتی، اس کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے۔عوام کی خدمت اور خوشحالی کے سفر کو
پہلے سے بڑھ کر جاری رکھیں گے۔