Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 17, 2017 07:26 pm views : 693

Location : President House

Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Chairman Rotary Foundation
  • Urdu

اسلام آباد، صدر مملکت ممنون حسین سے روٹری فاونڈیشن کے سربراہ کلیان بینر جی کی ملاقات

اسلا م آباد میں صدر مملکت ممنون حسین نے روٹری فاونڈیشن کے سربراہ کلیان بینر جی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سینئر رکن عزیز میمن ، پنجاب چیپٹر کی گورنر مسز فائزہ قمر اور سندھ بلوچستان چیپٹر کے گورنر اویس کوہاری اور حکومت پاکستان کے انسداد پولیو ایمرجنسی آپریشن سیل کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اس سال پولیو کے صرف تین واقعات سامنے آئے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کی اس رفتار کے پیش نظر قوی امید ہے پاکستان سے اس مرض کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پولیو کے پھیلاؤ کا ایک بڑا سبب عسکریت پسندی تھی جس پر بڑی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، اس کے نتیجے میں توقع ہے کہ ملک سے اس مرض کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے یکسو ہے اور اس کے خاتمے کے لئے بھرپور محنت کررہی ہے جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے امراض کے پھیلاؤ کا ایک سبب ناخواندگی اور حفظان صحت کے اصولوں سے ناواقفیتبھی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت ایک جامع منصوبے پر کام کررہی ہے جس کے تحت پرائمری تعلیم مکمل طور پر خواتین کے سپرد کردی جائے گی جس سے خواتین کی شرح خواندگی میں اضافے کے علاوہ صحت کے بارے میں بھی شعور بیدار ہوگا اور معاشرے سے متعدی امراض کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر روٹری فاونڈیشن کے سربراہ کلیان بینر جی نے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں اپنی کوششوں سے صدر مملکت کو آگاہ کیا اور کہا کہ انسداد پولیو کے سلسلے میں فاونڈیشن حکومت پاکستان سے تعاون جاری رکھے گی۔ انھوں نے پولیو کے خلاف کامیاب مہم کے سلسلے میں وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر سارا رضا فاروق کی خدمات کی بھی تعریف کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved