Aug 17, 2017 08:01 pm
views : 689
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 1050 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 1050 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھےروزجمعرات کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
1050پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 43136 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 50کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
298 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔