Aug 17, 2017 12:00 am
views : 635
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets CM Balochistan
اسلا م آباد ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہر ی کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہر ی نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ
بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں کی، ملاقات
کے دوران سی پیک اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ دو روز میں دورہ بلوچستان کا اعلان
کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے حکومتی ترجیحات ظاہر کرتے
ہیں، سی پیک، گوادر بندرگاہ اور شاہراہوں کی توسیع پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا حکومت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ
دے رہی ہے، بلوچستان کے عوام کی ترقی ہمیں بہت عزیز ہے۔ وزیراعظم نے کہا
بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لوں گا۔