Aug 18, 2017 12:08 pm
views : 721
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 756 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،756 پوائنٹس کی کمی
کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا
ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 756 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42379پوائنٹس
کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر301 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 33 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،257 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔