Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 18, 2017 12:52 pm views : 713

Location : ISPR Directorate

Rawalpindi- COAS Visits ISPR
  • Urdu

راولپنڈی، نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بھی بہت زیادہ محتاط رہیں،آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہجنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بھی بہت زیادہ محتاط رہیں کیوں کہ پڑھے لکھے نوجوان داعش کا بڑا ہدف ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستانی نوجوان ملک کو امن و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے، نوجوان میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر عمل کریں،نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی طرف نہ جائیں،پورا یقین ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک ہے،نوجوانوں چاہیے کے داعش اور دوسری دہشت گرد تنظیموں سے محتاط رہیں کیونکہ ان کا سب سے بڑا ہدف نوجوان ہیں۔
جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا کہ تشدد ، دہشتگردی سے ملک کونجات دلانے میں پاک فوج نے عظیم کامیابی حاصل کی،پاک فوج ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان کے قیام کا عزم کیے ہوئے ہے،ملک کوتشدد ، دہشتگردی سے نجات دلانے میں پاک فوج نے عظیم کامیابی حاصل کی،پائیدار امن کے لیے ہم میں سے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے،کامیابی و ترقی کیلیے نوجوان اللہ پرایمان،والدین کااحترام ،سخت محنت پرانحصار کریں،پاک افواج پاکستان کی سلامتی کے لیے کوشاں ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہاکہ نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی طرف نہ جائیں بلکہ میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر عمل کریں جب کہ کامیابی و ترقی کے لیے اللہ پر ایمان، والدین کا احترام ، سخت محنت پرانحصار کریں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved