کراچی ، بائیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپیئن شپ میں دوسرے روز کے مقابلے جاری، ترجمان پاک بحریہ
کراچی میں بائیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپیئن شپ میں دوسرے روز بھی مقابلے جاری ہیں۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق پہلے دن کے مقابلوں میں مطلوب احمد پروفیشنلز
جبکہ محمد شریف امیچر کیٹیگری میں سر فہرست رہے۔چیمپیئن شپ کے پہلے ہی روز
نوجوان گالفر ویوک آنند نے ہول ان ون کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ویوک آنند
ہول ان ون مقابلہ جیت کر قیمتی گاڑی ٹویوٹا فارچونر کے حقدار قرار پائے۔
ترجمان کے مطابق اٹھارہ سالہ ویوک آنند چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپئن
شپ کی امیچر کیٹیگری میں کھیل رہے ہیں،چیمپئن شپ کے دوسرے روز چار کیٹیگریز
کے مقابلے ہوں گے،آج کے مقابلوں میں پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز، جونئیر
پروفیشنلز اور امیچر کیٹیگریز کے میچز شامل ہیں۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق سی این ایس گالف چیمپیئن شپ کے آج کے مقابلوں میں تقریباً 250 گالفرز حصہ لیں گے۔