پشاور، ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی صوبائی حکومت کو ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی
ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے صوبائی حکومت کو ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی
دے دی۔ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے ڈاکٹر عالمگیر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ
صوبائی حکومت نے ہٹ دھرمی کے سارے ریکارڈ تور دئے ہیں ،افسوس ہے تین ماہ
گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت اب تک ان کے مسائل حل نہیں کر سکی۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے
ڈاکٹر عالمگیر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ تین ماہ گزرنے کے
باوجود صوبائی حکومت ان کے مسائل حل نہیں کر سکی۔
انہوں نے ایک بار حکومت کو ڈید لائن دے دی اور کہا کہ اگر ان کے مطالبات نا
مانے گئے تو وہ 26 ستمبر کو ڈاکٹرز بنی گالہ مارچ کر ینگیاور اپنا احتجاج
ریکارڈ کروائنیگے۔
ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اگر مارچ کے باوجود ان کے مطالبات نا مانے
گئے تو وہ صوبائی اسمبلی کاگھیراؤ کرکے اپنی ڈگڑیاں جلا دیں گے۔
ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کواس اقدام کو سراہا کہ انہوں
نے اپنے صوبے میں ینگ ڈاکٹرز کے مسائل پر امن طریقے سے حل کئے۔