Aug 18, 2017 04:02 pm
views : 656
Location : Different Places
Peshawar- Friday Prayers Security Arrangements
پشاور، نماز جمعہ کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
پشاور شہر جو پھولوں کے شہر کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا لیکن اب کئی عرصے سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔
پشاور شہر میں عبادت گاہیں بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ
خیبر پختونخوا کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے
نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مساجد کے باہر پولیس
کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔پولیس کی جانب سے
نمازیوں کی مکمل جامہ تلاشی لی گئی۔
چیکنگ کے لیے پولیس اہلکاروں کو خصوصی میٹل ڈیٹکٹراور جدیدٹیکنالوجی کی
حامل سم فراہم کی گئی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک
آپریشن جاری ہے۔
پشاور کی سڑکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ پولیس کا
گشت جاری ہے۔پشاور سمیت تمام اضلاع کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹ پر سخت
چیکننگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔