Aug 18, 2017 06:09 pm
views : 617
Location : Different Areas
Peshawar- Dengue Virus issue in City
پشاور، ڈینگی بخار کا وار جاری ، 9افراد جان کی بازی ہار گئے
پشاور میں ڈینگی بخار نے 9 جانیں لے لی جبکہ سینکڑوں افراد اسپتالوں میں اب
تک زیر علاج ہیں، دوسری جانب ضلعی حکومت کے ڈینگی کی روک تھام کے لئے
اسپرے کرنے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کا تعلق
پشاور کے علاقے تہکال پایان سے ہے۔
پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ڈینگی بخار نے وباء کی شکل اختیار کر لی۔
گزشتہ دو ماہ میں اب تک سینکڑو ں کی تعداد میں افراد ڈینگی بخار کی ضد میں
آئے ہیں جن میں سے 9 افراد ڈاکٹروں کی نااہلی کے باعث جان کی بازی ہار چکے
ہیں ، باقی سینکڑوں افراد اسپتال میں منتقل ہیں۔ ت
ہکال پایان کے مکینوں نے میڈ یا کے نمائندؤں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ
ضلعی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور وہ بہت
جلداپنے معاوضے کے لئے حکومت پنجاب سے رجوع کرینگے۔
متاثرہ لواحقین کا کہنا تھا کہ کچھ ڈینگی بخار نے اور کچھ ڈاکٹروں کی غفلت نے ان کے پیاروں کو ان سے چھین لیا۔
ضلعی اسمبلی کے ممبر نور ولی خلیل کا کہنا تھا کہ ناظم اعلی اپنے ذاتی سفر
کے لئے 20 لا کھ روپے خرچ کرتے ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقے پر صرف 10
لاکھ روپے کے فنڈ دئے گئے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود گندا پانی ڈینگی کے مچھرپیدا کرنے کا
واحد مرکز ہے جس سے نا صرف مکینوں کی بلکہ پشاور کے تمام علاقوں کے
رہائشیوں کی زندگی خطرے میں ہے۔