Aug 18, 2017 07:55 pm
views : 684
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Outgoing Switzerland Ambassador
اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین سے سوئٹزرلینڈ کے سبکدوش ہونے والے سفیر مارک پیری جارج کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے سوئٹزرلینڈ کے سبکدوش ہونے والے
سفیر مارک پیری جارج نے ملاقات کی۔سوئٹزرلینڈ کے سبکدوش ہونے والے سفیر
مارک پیری جارج نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات ایوان صدر میں کی ۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے سوئزرلینڈکے ساتھ تجارتی
شعبوں سمیت دوستانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد ، ہم
آہنگی اور مشترکہ مفادات ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سوئٹزر لینڈ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کار ی
سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سوئٹزر
لینڈکا شمار ان پانچ اہم ممالک میں ہوتا ہے جنھوں نے16۔ 2015 میں پاکستان
میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سوئٹزر لینڈ کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری
سیدوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا اور پاکستان پر اعتماد بڑھے گا۔ صدر مملکت
نے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کا حجم چار سو ملین ڈالر
سالانہ ہے جس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
صدر مملکت نے سوئس ایجنسی ڈیولپمنٹ کوآپریشن (ایس ڈی سی) کے کام کی تعریف
کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی سی نے پینے کے پانی، نکاسی آب، حفظان صحت ، دہشت
گردی کی وجہ سے بے گھر افراد کے بحالی، قدرقی آفات سے بچاو اور دیگر شعبوں
میں اہم خدمات سر انجام دی ہیں۔
انھوں نے سوئس حکومت کی "ایکسلنس اسکالرشپ پروگرام" کے تحت ہونہار طلبا کی
تعلیم کے فروغ اور تکنیکی مہارت کے لیے قائم کیے گئے اداروں کی خدمات کو
بھی سراہا اور کہا کہ اس سے بچے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے اس بات
پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کو مزید
بڑھانے کے ضرورت تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
اس موقع پر صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے سفیر کو ان کے کامیاب دورانیے پر
مبارک باد دی اور ان کی صحت یابی اور مستقبل میں کامیابی کے لیے دعا کی۔