Aug 19, 2017 01:57 pm
views : 774
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Meets US Centcom Commander
اسلام آباد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈرجنرل جوزف ایل وٹل سے ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈرجنرل جوزف ایل وٹل
نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے کی سیکورٹی صورت حال پر
بات چیت کی گئی۔
شاہد خاقان عباسی سے جنرل جوزف ایل وٹل نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اس
موقع پر پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل سمیت دیگرسنیئر حکام بھی
موجود تھے، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ سمیت دہشت
گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کےامور زیربحث آئے۔
پاکستانی قیادت نےملک بھر اور بالخصوص قبائلی علاقوں میں دہشت گرد گروپوں
کے خلاف جاری مختلف آپریشنز بارے آگاہ کیا۔ملاقات میں پاک بھارت اور پاک
افغان سرحدی صورت حال اور پاکستان کی افغان امن کے استحکام کی کوششوں کےا
مور بھی زیرغور آئے جبکہ خطے کی مجموعی سیکورٹی صورت حال پر بات چیت کی
گئی۔
ملاقات میں وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف،وزیردفاع خرم دستگیراور مشیر سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ بھی شریک تھے۔