راولپنڈی،افغانستان میں امن کیلیے پاکستان سے زیادہ کسی ملک کو دلچسپی نہیں،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکہنا ہے کہ پاکستان نے ہر رنگ اور نسل کے
دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کیے جب کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان سے
زیادہ کسی ملک کو دلچسپی نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ سے
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اور وفد نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ
دلچسپی کے اموراورافغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی، آرمی
چیف نے پاک افغان سرحد پر بہتر سیکیورٹی کیلئے افغان اور امریکی فوج کے
ساتھ کرکام کرنے کے عزم کو دہرایا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے
کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں تسلیم کی جائیں اور امن کے لیے
کئی عشروں کی خدمات کااعتراف چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہر رنگ و
نسل کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کیے اورافغانستان میں امن کیلیے پاکستان
سے زیادہ کسی ملک کو دلچسپی نہیں۔