سکھر، پولیس کا کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن،بکتر بند گاڑی خراب
سکھرکے قریب باگڑجی میں کچے کے علاقے میں خیر پوراور سکھر پولیس نے سرچ
آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی خراب ہو گئی جسے
ٹھیک کرنے کے لئے خیر پور سے اسپیشل ٹیم طلب کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بکتر بند ٹھیک نہ ہونے کے سبب آپریشن متاثر ہونے کا
خدشہ ہے جبکہ آپریشن میں 15 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی کمین گاہیں نذر آتش کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔