Aug 19, 2017 04:06 pm
views : 740
Location : Saint Patrick's Cathedral Church
Karachi- Last rites of Dr Ruth Pfau
کراچی،پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک چرچ میں اداکردی گئیں
جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک چرچ میں اداکردی گئی ہیں۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق آنجہانی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی
آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں،مسلح افواج کے اہلکار
ڈاکٹر روتھ کے جسد خاکی کو کراچی کے علاقے صدر میں واقع سینٹ پیٹرک چرچ میں
لے کر داخل ہوئے جبکہ ان کا تابوت پاکستانی پرچم میں لپٹا ہوا تھا۔
آنجہانی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی تدفین گورا قبرستان میں کی جائی گی،واضح رہے کہ
آخری رسومات کے دوران سیکورٹی کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے تینوں مسلح
افواج کے اہلکاروں نے ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں۔
جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر روتھ فاؤ 10
اگست کی رات کراچی میں انتقال کر گئی تھیں، کراچی کے علاقے صدر میں جذام کے
مریضوں کے علاج کے لیے قائم میری ایڈیلیڈ سینٹر کے سی ای او کے مطابق
ستاسی سالہ ڈاکٹر روتھ فاؤ 2 ہفتے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔