Aug 19, 2017 05:25 pm
views : 745
Location : Different Places
Quetta- Petrol Dealers Association Strike
کوئٹہ،آل بلوچستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،شہر میں پیٹرول نایاب
کوئٹہ میں آل بلوچستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج سے بلوچستان میں ہڑتال کی کال دیدی۔
اس موقع پر صدر آل بلوچستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن حاجی دلیر محمد نے کہا
ہڑتال کی کال گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے پیٹرول ڈپو پر چھاپے کے
خلاف دی گئی ہے، ایف آئی اے نے چھاپے کے دوران بے گناہ لوگوں کو گرفتار
کیا۔ لوکل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی۔
صدر آل بلوچستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن حاجی دلیر محمد نے مزید کہا آج
صبح 9 بجے سے صوبے بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو سپلائی معطل کردینگے۔
آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پہلے ہی 21 اگست سے پورے ملک میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔