کوئٹہ ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیر
اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفینگ دی جائے گی۔ ان کی آمد
کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوئٹہ پہنچے تو
ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان محمود خان اچکزئی اور وزیر اعلی بلوچستان
نواب ثناء اللہ زیری نے ان کا استقبال کیا، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال،
رکن قومی اسمبلی عبدالقادر بلوچ اور سینیٹر حاصل بزنجو بھی وزیر اعظم کے
ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم خاقان عباسی کو گورنر ہائوس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں
پر بریفینگ دی جائے گی جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ
لیا جائے گا، وزیراعظم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
ہیں، روٹ پرواقع کاروباری مراکز بھی بند ہیں، پولیس اور ایف سی کی اضافی
نفری بھی روٹس پر تعینات ہیں۔
l