Aug 19, 2017 06:02 pm
views : 598
Location : Saint Patrick's Cathedral Church
Karachi- CM Sindh attends State Funeral Prayers of Dr Ruth Pfau
کراچی،پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے وفد کی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں شرکت
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اورپیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو،جنرل سیکریٹری پیپلز
پارٹی سندھ وقار مہدی،راشد ربانی،ناصر شاہ،سعید غنی و دیگر نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گوارا قبرستان میں ان کی آخری رسومات کے موقع پر
انکی قبر پر پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی
جبکہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی انسانی خدمات پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج
تحسین پیش کرتے ہوئے سول اسپتال کراچی کے نام ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال
رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری
کردیے جبکہ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ فخرِ سندھ اور
فخرِ پاکستان تھیں۔