Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 06, 2018 08:18 pm views : 481

Location : Lahore NAB Bureau

Lahore-.Chiarman.NAB.visits.NAB.Lahore.Headquarter
  • Urdu

لاہور ، قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جناب جسٹس جاوید اقبال کا نیب لاہور کا دورہ

قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا۔
ڈی جی نیب لاہور نے چیئر مین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے نیب لاہور کو ریفر کئے گئے مقدمات جن میں پنجاب میں پبلک سیکٹر میں کام کرنیوالی56 کمپنیز کیس میں مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے علاوہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کمپنیز کے چیف ایگزیکٹوز کو دی گئی تنخواہوں اور مراعات کا جائزہ لینے کے علاوہ عثمان سعید وائس پریزیڈینٹ نیشنل بینک آف پاکستان مال روڈ برانچ میں مبینہ بدعنوانی، ایز گارڈ نائن اور ایگری ٹیک لمیٹڈ کمپنی کے خلاف انکوائری ،حماد ارشد، گلو بیکو اور ڈی ایچ اے سٹی لاہور کے خلاف انویسٹی گیشن، خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں مبینہ طور پر عوام کو بڑے پیمانے پر فراڈ اور دھوکہ دہی، ای او بی آئی اور بینک آف پنجاب کے افسران اور دیگر کیخلاف شیئرز کی خریدوفروخت میں مبینہ طور پر3 ارب روپے نقصان کے سلسلے میں انکوائری پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر چیئر مین نیب نے کہا کہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے نیب کو بھجوائے گئے تمام مقدمات پر من و عن عمل کرتے ہوئے ان کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
چیئر مین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق جلد از جلدمنطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔
قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ چہرے کی بجائے کیس پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے اس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے نیب نے 9ماہ میں تقریبا 2200ملین روپے بدعنوانی عناصر سے برآمد کرکے متاثرین کو واپس کئے ہیں اس کے علاوہ نیب نے 300 بدعنوان عناصر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرینس دائر کئے ہیں انہوں نے ڈی جی نیب لاہو ر شہزاد سلیم کی نگرانی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved