لاہور،نجی ایئرلائن کا طیارہ چینی ایئرپورٹ میں پھنسے 214 پاکستانی مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گی
نجی ایئرلائن کا طیارہ آٹھ روز سے چینی ایئرپورٹ گوانگزو میں پھنسے 214 پاکستانی مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گیا، واپس آنے والوں میں بعض شہری ایسے ہیں جو 29 جولائی سے وطن واپسی کی راہ تک رہے تھے اور اس کی وجہ نجی ائر لائن کی پرواز منسوخ ہونے کے بعد متبادل پرواز کا کرایہ نہ ہونا تھا۔
وطن واپس آنے والے 214 مسافروں میں 27 بچے اور دو شیر خوار بھی شامل ہیں،مسافروں کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب انہیں لینے ائیر پورٹ پرموجود تھے
واپس پہنچنے والی خاتون کا زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہاں انہیں ہوٹل میں ٹھرایا گیا کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ مصیبت میں گرفتار ان پاکستانیوں کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےنوٹس لیا تھا اور ان مسافروں کو پیر تک وطن واپس لانے کا حکم دیا تھا۔