Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 07, 2018 01:52 pm views : 468

Location : Residence

Karachi-.GDA.Leaders.Press.Conference
  • Urdu

کراچی ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف یو م آزادی کے بعد احتجاج کا اعلان

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو ایک مرتبہ پھر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی کے بعددھاندلی کے خلاف ہڑتال، دھرنے اور سخت ترین احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا، جی ڈی اے نے الزام لگایا ہے کہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کوووٹ نہیں دیئے بلکہ زبردستی عوامی منڈیٹ چراکر اسے کامیاب کرایا گیا ہے۔
جی ڈی اے کا اجلاس پیر کی شام اتحاد کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی زیر صدارت نیشنل پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی قیام گاہ پر ہوا جس میں حالیہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل اور ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا۔اجلاس میں اتحاد میں شامل جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
بعد ازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جی ڈی اے کے سکریٹری جنرل ایز لطیف پلیجو نے کہا کہ جی ڈی اے نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کو ایک بار پھر مسترد کردیاہے۔ان انتخابات میں سندھ کے لوگوں کے عوامی منڈیٹ کو چرالیا گیا، عوام نے ہمیں ووٹ دیئے لیکن پیپلزپارٹی کے لوگوں کو کامیابی دلانے کے لئے دھاندلی کی گئی اور زبردستی پیپلزپارٹی کو سندھ کے عوام پر مسلط کیا گیا ہے ، ایاز پلیجونے سوال کیا کہ سندھ کے لوگوں کے لئے پیپلزپارٹی اتنی چہیتی کیسے ہوگئی کہ لوگوں نے ووٹ نہیں دیئے لیکن اس کے باوجود اس نے پہلے سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔
اس موقع پر سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور جی ڈی اے کے رکن سید غوث علی شاہ نے کہا کہ گند زدہ الیکشن کو صاف کرنے کے لئے بھر پور جدوجہد کی جائے گی ،جی ڈی اے نے عمران خان کی بھرپور حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پیر صاحب پگارا نے پہلے ہی اس بات کا عندیہ دیدیا تھا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved