Aug 07, 2018 02:23 pm
views : 493
Location : Different Areas
Karachi-.14th.August.Celebrations.Preparations
کراچی، یوم آزادی قریب آنے پر ہر طرف جوش و خروش
اگست کا مہینہ آتے ہی بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش دیکھنے لائق ہوتا ہے، گھروں اور گلیوں کو جھنڈیوں سے سجایا جاتا ہے۔
ہر سال یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بھر میں آزادی کا جو ش وخروش دیکھا جاتا ہے۔14 اگست کے آتے ہی بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش دیکھنے لائق ہوتا ہے۔ گھروں اور گلیوں کو جھنڈیوں سے سجایا جاتا ہے، جگہ جگہ ملی نغموں کی آوازیں آرہی ہوتی ہیں اور ہر طرف خوشی کا سماں ہوتا ہے۔
یوم آزادی کی خوشیوں کو منانے کیلئے چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں سبز ہلالی پرچموں ،جھنڈیوں، بیج ، ٹوپیوں، ہاتھوں کے بینڈ اور پاکستانی پرچم کے ڈیزائن والی شرٹس کے اسٹالز لگائے جاتے ہیں جن سے شہری اپنی پسند کی اشیاء خریدتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے آزادی خدا کی نعمت ہے اور زندہ قومیں ہی یوم آزادی مناتی ہیں ہم بھی یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں خریداری کر رہے ہیں اور یوم آزادی پاکستان بھر پور انداز میں منائیں گے۔
اسٹالز لگانے والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی مناسبت اس سال اسٹالوں پر شہریوں کا زیادہ رش لگا ہوا ہے یہ اس بات سبوت ہے کہ اس سال جشن آزادی بھر پور انداز میں منایا جائے گا۔
اس موقع پر شہری ذیشان اقبال نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
بزرگ دکاندار محمد رضوان نے میڈ یا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا