Aug 07, 2018 03:55 pm
views : 510
Location : Different Areas
Lahore-.Tehreek.Labaik.Pakistan.Protest
لاہور ، تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کا انتخابات مینں مبینہ دھاندیوں اور بے ضا بطگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی جانب سے انتخابات مینں مبینہ دھاندیوں اور بے ضا بطگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرہ داتا دربار سے شروع ہوا جو شہر کے مختلف علاقو ں سے ہوتا ہوا پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوا ۔احتجاجی مظاہرے میں شر یک کارکنا ن نے شدید نعرے بازی کی ۔احتجاجی مظاہرے میں مرکزی امیر اعلامہ حافظ خادم حسین رضوی نے خطاب بھی کیا ۔
تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے رہنما ؤں نے الزام عائد کیاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابا ت کے انعقاد میں ناکام ہو چکا ہے ۔ملک بھر کی چند پارٹیوں کے لئے ضابطے الگ اور باقیوں کے لئے الگ تھے یو ں محسوس ہوتا ہے کہ یہ جنرل الیکشن 2018نہیں بلکہ جنرل سلیکشن 2018ہے ۔اس سب کے باوجو د تحریک لبیک پاکستان نے پوری استقامت اور قوت کے ساتھ میدان میں موجو د ہے ۔
اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے مرکز ی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تما م تر مبینہ دھاندیوں اور بے ضابطگیوں کے باوجود اللہ رب العزت کے کرم سے عوام نے ہم پر اعتما د کیا اس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ ریاست مدینہ کو رول ماڈل کہنے والے بغور سن لیں کہ اس سے مراد صر ف فلاحی ریاست نہیں بلکہ ختم نبوت وناموس رسالت ﷺ کی نگہبان وپاسبان ریاست ہے ۔اس سے مراد با حیاریاست بھی ہے ۔اگر نئی حکومت نے کسی بھی انداز میں حدود اللہ کو پامال کرنے یا شعائر اسلا م کا تمسخر اڑانے کی کوشش کی تو اسے بھر پور مزاحمت کاسامنا کرنا پڑے گا ۔