Aug 07, 2018 04:25 pm
views : 493
Location : Punjab Assembly
Lahore-.Firing.Incident.Families.Protest
لاہور ، دو گروپوں میں تصادم ،5 افراد قتل ، لواحقین کا احتجاج
لاہور کے نواح میں واقع پھلروان گاؤں میں دو گروپوں میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ برکی پھلروان گاؤں میں لاٹھی گروپ نے شاترگروپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں قربان، ارشد اور بشیر نامی 3سگے بھائی شامل ہیں جبکہ اس دشمنی میں پہلے بھی 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
قتل کئے گئے افراد کے لواحقین لاشیں لیکر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ۔مظاہرین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرے کیا، ورثا کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔