Aug 07, 2018 06:39 pm
views : 392
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-.Pakistan.Stock.Exchange.100.Index.Declines.By.48.Points.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے د وسرے روزمنگل (07اگست2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 48 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42760 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 155 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،176 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔