Aug 08, 2018 01:07 pm
views : 363
Location : MQM Bahaurdabad Markaz
Karachi-.MQM.Leader.Dr.Farooq.Sattar.Press.Conference.
کراچی ، تحریک انصاف کو سیٹیں تھالی میں ڈال کر دی گئیں،ڈاکٹرفاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں ایک نئے انداز سے دھاندلی کی گئی اور تحریک انصاف کو سیٹیں تھالی میں ڈال کر دی گئیں۔
کنور نوید جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کا نیا طریقہ ایجاد کیا گیا اور تحریک انصاف کو تھالی میں ڈال کر سیٹیں دی گئیں، پتنگ کے ووٹ کو بلے میں تبدیل کیا گیا، سینکڑوں پریذائیڈنگ اداروں نے ہمیں اندر کی کہانی سنائی ہے، خوف کے مارے پریذائڈنگ آفیسر عدالت میں بیان دینے کے لئے تیار نہیں ہیں خوف خدا رکھنے والے آفیسرعدالت میں گواہی دیں۔
اس موقع پر کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھی فارم 45 پر سوال اٹھا دیا ہے آراوز نے فارم 45 کی تصدیق شدہ کاپیاں کیوں نہیں دی گئیں۔