Aug 08, 2018 01:38 pm
views : 483
Location : Naval Headquarters
Islamabad-.CNS.meets.Maldives.High.Commisioner..mp4
اسلام آ باد ، مالدیپ کے ہائی کمشنر کی پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات
اسلام آباد میں مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم نے پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اْمور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردارپر روشنی ڈالی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مالدیپ کے ہائی کمشنر نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔