لاہور ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ کابینہ کا اجلاس 3 گھنٹے جاری رہا۔اجلاس میں پنجاب کابینہ نے یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ بھی کیا۔صوبہ بھر میں 14 اگست کی مناسبت سے تقریبات ہوں گی۔جشن آزادی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔
ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم بھی دیا گیا۔کسی کو آزادی کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بلڈکینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے کے علاج معالجے کیلئے 30 لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری۔10 لاکھ روپے حکومت پنجاب جبکہ نگران صوبائی وزراء سردار تنویر الیاس اور انجم نثار اپنی جیب سے 10، 10 لاکھ روپے دیں گے۔
اجلاس میں صوبائی محتسب پنجاب کی سالانہ رپورٹ برائے سال2017پیش کی گئی۔اجلاس میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے بہترین انتظامات پر نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری، کابینہ، انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں سے اظہار تشکر بھی کیا گیا۔
نگرا ن وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،انتظامیہ ، پولیس، فوج،رینجرز اوردیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
اجلاس میں یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے وائس چانسلر کی پوسٹ کیلئے سلیکشن آف پینل کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا اس ہسپتال کے ایشو کو ذاتی طور پر حل کرانے کیلئے اقدامات کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اورمتعلقہ محکموں کی پیشہ ورانہ ڈیوٹی کے باعث پولنگ ڈے پرامن رہا۔بیوروکریسی اور پولیس نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دیئے۔