کراچی ، شہبازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب کے ہاتھ آنا ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی اکثریت نیب کی زد میں ہے ،شہبازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب کے ہاتھ آنا ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ این آر او کا خواب دیکھنے والے خواب سے باہر نکل آئیں،پاکستانی 63 سے 64 فیصد سیاسی قیادت نیب کی زد میں ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ الیکشن پر اس لیے سوال ہیں کہ الیکشن فضل الرحمن نہیں جیت سکے، 40سال سے ملک تباہ کرنے والے اب سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔