Aug 08, 2018 02:04 pm
views : 374
Location : Naval Headquarters
Islamabad-.Deputy.Minister.of.Defence.of.the.Russian.visits.Naval.Headquarter
ٓاسلام آباد ، رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومِن کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمد
رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومِن نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سر براہ نے رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس کااستقبال کیا۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اْمور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان کے مطابق رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس نے میری ٹائم دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خاتمے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔