لاہور ، نیا ٹیکس ظلم کے برابر جوکہ کسی صورت میں ناقابل قبول ہے ،کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن
لاہور کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پیمرا کی جانب سے نئے ٹیکس کے نفاذ پر ہنگامی پریس کانفرنس کاانعقاد کیا۔
کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا سو روپے کا اضافی ٹیکس کیبل آپریٹرز پر ظلم کے مترادف ہے۔
کیبل آپریٹر کے ( ر ) کیپٹن جواد نے کہا کہ پیمرا نے وجود میں آتے ہی کیبل آپریٹرز کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ لاہور میں 10 ہزار خاندانوں کو باعزت روزگار مہیا کررہے ہیں۔کیبلز آپریٹرز ہی ٹی وی نشریات کو عام گھر تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
کیپٹن جواد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا سلمان دانش کی پیمرا حکام کو غلط معلومات دے رہا ہے۔سلمان دانش کی اپنی ذاتی کمپنی بناکر پانچ معروف چینلز کو فائدہ پہنچانا چاہ رہا ہے۔اس تمام صورتحال میں ایمرا ایک مخصوص چینل کو پروموٹ کر رہا ہے اور یہی چینل افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلتے میں مصروف ہے۔