Aug 08, 2018 03:49 pm
views : 400
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad-.Caretaker.Information.Minister.Ali.Zafar.Media.Talk..
اسلا م آباد ، انتخابات کا انعقاد ہمارا اصل کام تھا اور یہ ذمہ داری ہم نے پوری کردی ہے،علی ظفر
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کے لئے سمری بھجوادی گئی ہے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد ہمارا اصل کام تھا اور یہ ذمہ داری ہم نے پوری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کا انتظار تھا، اب معمولات آنے والی حکومت سنبھالے گی اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت 15 اگست سے پہلے اجلاس بلانا لازمی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری ارسال کردی گئی ہے جس میں 12 سے 14 اگست کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے کہا گیا ہے۔اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جائے۔