Aug 08, 2018 04:47 pm
views : 404
Location : Air Headquarters
Islamabad-.Russian.Deputy.Defence.Minister.visits.Air.Headquarter.
اسلام آباد ، روس کے نائب وزیر دفاع کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
روس کے نائب وزیر دفاع ،کرنل جنرل الیگزینڈر ویسیلیوچ فومن نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پا ک فضائیہ کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ روسی نائب وزیر دفاع نے ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے انکے آفس میں ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورت حال اور دفاع میں باہمی تعاون کے مختلف امور بھی گفتگو کی گئی۔