Aug 08, 2018 07:56 pm
views : 401
Location : Election Commission Office
Islamabad-.Opposition.Parties.Protest.
اسلام آباد،عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج
ملک بھر میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور نتائج میں رد و بدل کے خلاف اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج ہیں،احتجاج کرنے والی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلسِ عمل، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی شامل ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات شفاف نہیں تھے اور کئی حلقوں میں انتخابی نتائج تبدیل کرکے دیگر جماعتوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔
حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کی اپیل پر اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بدھ کو احتجاج کیا جارہا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات میں ناکامی پر الیکشن کمیشن استعفیٰ دے۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا لیکن اسے مانا نہیں گیا۔