Aug 08, 2018 08:07 pm
views : 396
Location : Election Commission Office
Islamabad-.PTI.Leader.Babar.Awan.Media.Talk
اسلام آباد،وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری سادگی کے ساتھ ہوگی،بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے این اے 53 میں ازخود نوٹس سے متعلق درخواست آج سننے کی استدعا کی،چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی سماعت کل کے لئے مقرر کر دی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ این اے 53 کے حوالے سے درخواست کل سماعت کے لئے مقرر کی گئی۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ این اے 53 میں عوام اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے سبب عمران خان ووٹ رازداری کے ساتھ نہیں ڈال سکے۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری سادگی کے ساتھ ہوگی۔