Aug 08, 2018 08:40 pm
views : 357
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-.Pakistan.Stock.Exchange.100.Index.Declines.By.28.Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 28 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ (8اگست2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 28 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42731 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 145 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔