Aug 09, 2018 01:52 pm
views : 350
Location : Abdul Shah Ghazi
Karachi-.Sindh.Rangers.Sepoy.Funeral.Prayer
کراچی ، رینجر ز کے شہید سپاہی محمد اصغر کی نماز جنازہ ادا
پاکستان رینجرز (سندھ) کے سپاہی محمد اصغر جو مورخہ 6اگست 2018کو ڈیفنس کے علاقے میں دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے ، جس کو پی این ایس شفاء کراچی میں زیر علاج تھے ۔آج مورخہ 8اگست 2018کوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ سپاہی محمد اصغر کی نمازجنازہ 35ونگ عبد اللہ شاہ غازی رینجرز کراچی میں ادا کی گئی جس میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لئے دعاکی گئی ۔بعدازاں شہید سپاہی محمد اصغر کی میت تدفین کے لئے آبائی علاقے لسبیلہ روانہ کردی گئی ہے ۔