Aug 09, 2018 02:36 pm
views : 346
Location : Water Board Office
Karachi-.PTI.Delegation.JM.D.Water.board.
کراچی،تحریک انصاف کے وفد کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کراچی کے وفد نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کی اور ان سے پانی کے مسائل پر بات چیت کی, وفد میں نومنتخب اراکین اور دیگر رہنما شامل تھے۔
وفد نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے کراچی میں پانی کی قلت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے پانی کے مسائل پر پی ٹی آئی کراچی کے وفد کو بریفنگ دی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم روز اول سے ہی انکے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے جو بن پڑا کریں گے۔