Aug 09, 2018 03:28 pm
views : 338
Location : Election Commission Office
Islamabad-.PSP.Leader.Arshad.Vohras.disqualification.petition.dismissed.by.ECP
اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئرکراچی کی نااہلی کیلئے دائرفاروق ستار کی درخواست خارج کردی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئرکراچی کی نااہلی کیلئے دائرفاروق ستار کی درخواست خارج کردی ۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ایم کیوایم نئی درخواست دائرکرے،ارشدوہراکیخلاف درخواست تکنیکی بنیادوں پرخارج کی گئی ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد وہرہ کے وکیل سید حفیظ الدین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تکنیکی بنیادوں پر فاروق ستار کی درخواست خارج کی۔
سید حفیظ الدین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایم کے کنوینر فاروق ستار یا خالد مقبول نہیں بلکہ ندیم نصرت ہیں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جو الیکشن کمیشن نے تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی۔