Aug 09, 2018 03:52 pm
views : 353
Location : Different Areas
Quetta-.14th.August.Independence.Day.Preparation
کوئٹہ ، ملک بھر کی طر ح کوئٹہ میں بھی 71 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تیاریاں زور و شور سے جاری
ملک بھر کی طر ح کوئٹہ میں بھی 71 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ہر جگہ پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہیں یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف مقامات پر اسٹال لگا دیے گئے ہیں جہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد سبز ہلالی پرچم بیجز کیپ ماسک اور دیگر اشیاء خریدنے میں مصروف ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے آزادی خدا کی نعمت ہے اور زندہ قومیں ہی یوم آزادی مناتی ہیں ہم بھی یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں خریداری کر رہے ہیں اور یوم آزادی پاکستان بھر پور انداز میں منائیں گے ۔
اسٹالز لگانے والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی مناسبت اس سال اسٹالوں پر شہریوں کا زیادہ رش لگا ہوا ہے یہ اس بات سبوت ہے کہ اس سال جشن آزادی بھر پور انداز میں منایا جائے گا۔