Aug 09, 2018 04:20 pm
views : 381
Location : Foriegn Office
Islamabad-.Weekly.Foreign.Office.Briefing.
اسلام آباد،بھارت 2018 میں 14 سو بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جبکہ 30 شہریوں کو شہید کر چکا ہے،دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ اب تک 2018میں 1400سے زائد بار بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اورریاستی جبر چھپانے کے لئے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دیا جارہا،بھارتی خاتون کی نعش لیجانے کے لئے خصوصی طور پرموناباو بارڈر کھولا جس پر بھارتی ایم ایل اے نے بذریعہ خط سیکرٹری خارجہ کو لکھ کر شکریہ ادا کیا ،پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لیے تمام اقدامات کریگا۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے 2018میں 1400سے زائد بارسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں
ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی خاتون کی نعش لیجانے کے لئے خصوصی طور پرموناباو بارڈر کھولا جس پر بھارتی ایم ایل اے نے بذریعہ خط سیکرٹری خارجہ کو لکھ کر شکریہ ادا کیا۔