Aug 09, 2018 07:05 am
views : 331
Location : Election Commission Office
Islamabad-.PTI.Leader.Farrukh.Habib.Media.Talk
اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کا حکم نامہ جمع کرادیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کا حکم نامہ جمع کرادیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگی رہنما عابد شیرعلی کی جانب سے این اے 108 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی اجازت دی تھی۔
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل علی بابا چالیس چوروں کا احتجاج ہوا۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں چلا کہ کون کس کے خلاف احتجاج کررہا تھا، پرویزاشرف اوران سے ہارنے والے ساتھ احتجاج کررہے تھے۔ بہت جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی امرا ٹو رکھ دیا جائے گا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کوعمران خان کی کارکردگی کے خوف نے جمع کیا ہے، مشورہ ہے احتجاج کرنے والے پارلیمنٹ میں آکربات کریں۔