Aug 09, 2018 06:28 pm
views : 485
Location : Election Commission Office
Islamabad-.PTI.Leader.Babar.Awan.in.Election.Commision.Office.
اسلام آباد ، عمران خان کی جانب سے ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر الیکشن کمیشن کی سماعت
عمران خان کی جانب سے ووٹ کا تقدس پامال کرنے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ۔ ڈاکٹر بابر اعوان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔
اس موقع پرعمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا عمران خان کا این اے 53 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے جس پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ بابر اعوان آپ نے جواب میں ووٹ کا تقدس پامال کرنے سے متعلق کچھ نہیں لکھا۔
بابر اعوان نے کہا چیف الیکشن کمشنر ووٹ کی رازداری سے متعلق ابھی عمران خان کی جانب سے جواب لکھ کردیتا ہوں،بابر اعوان عمران خان جب پولنگ اسٹیشن پر گئے تو 150 لوگ موجود تھے،بابر اعوان عمران خان جب پولنگ اسٹیشن پر پہنچے تو رش سے کمپارٹمنٹ سکرین بکھر گئی تھیں۔
الیکشن کمیشن نے بابر اعوان سے فوری تحریری جواب مانگ لیا تحریری جواب دیکھنے کے بعد عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کرینگے۔