Aug 09, 2018 06:51 pm
views : 349
Location : Election Commission Office
Islamabad-.Former.CM.KPK.Parvez.Khattak.Media.Talk
اسلام آباد ، ہم سب اکٹھے اور عمران خان کے سپاہی ہیں،پرویز خٹک
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے چاروں رہنماؤں کی غیر مشروط معافی قبول کرلی اور مستقبل میں ایسی زبان استعمال نہ کرنے کی وارننگ دی ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنانے کے ساتھ ہی پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اورپی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے پارٹی میں گروپ بندی کی خبروں کی تردید کردی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ محمودخان ایک اچھے انسان ہیں، ان کو صوبے میں آب پاشی اور داخلہ کے محکمے دیئے تھے لیکن انہوں نے دونوں محکمے چلانے سے معذرت کرلی تھی تاہم آب پاشی کا محکمہ اپنے پاس رکھا۔
سابق وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف میں گروپ بندی یا اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اکٹھے اور عمران خان کے سپاہی ہیں، وہ جو فیصلہ کرتے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ ہم ہر احتساب کے لیے تیار ہیں، اپنی عدلیہ اور الیکشن کمیشن کا خیال رکھتے ہیں۔