اسلام آباد ، عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
پی ٹی آئی نے شہر قائد میں ڈبل ڈیکر بس چلانے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو۔
اجلا س کے بعد بنی گلہ کے باہر فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم عمران خان کو کراچی میں پانی کیمسائل سے آگاہ کیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے پانی کے مسائل سے متعلق تجاویز دینے کو کہا ہے۔
فردوس شمیم نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے مضبوط نظام لائیں گے، حکومت آنے کے بعد 100 دن کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ کراچی میں کام ایم پی اے فنڈز سے نہیں، لوکل گورنمنٹ فنڈز سے ہوں گے، عمران خان نے کہاہے کراچی کو ترقی دینا ضروری ہے۔