Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 09, 2018 08:33 pm views : 474

Location : Karachi Shipyard

Karachi-.Commissioning.Ceremony.of.PMSS.ZHOB.
  • Urdu

کراچی، شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس ژوب کی کمیشننگ کی تقریب

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس ژوب کی کمیشننگ کی تقریب کا انعقاد آج کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (پرسنیل)وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔600 ٹن وزنی یہ میری ٹائم پٹرول ویسل چین کے کلاسیفیکیشن سوسائٹی کے قوانین کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ اس جہاز کی لمبائی68.5 میٹر، بیم8.7 میٹر اوررفتار27 ناٹس ہے۔
مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل پاک چین دوستی کا ایک اہم سنگ میل اور دونوں ممالک کے مابین گہرے سفارتی اور دفاعی تعلقات کی علامت ہے۔یہ جہاز نہ صرف پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہو گا بلکہ ملکی بحری حدود کے تحفظ اور پاکستان کے سمندری علاقے اور خصوصی اقتصادی زون میں موجود قدرتی وسائل کی حفاظت یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول میں بھی اس جہاز کا اہم کردار ہے۔
قبل ازیں مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس ، رئیر ایڈمرل اطہر سلیم نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ یہ پراجیکٹ حکومت پاکستا ن کے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس پر اعتماد کا مظہر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ایس ایس ژوب کی تعمیر سے ہماری جنگی جہاز تعمیر کرنے کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا ہے۔
رئیر ایڈمرل اطہر سلیم کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ حکومت پاکستان، وزارت دفاعی پیداوار، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بالخصوص پا ک بحریہ کے تعاون اور اعتماد کے لئے مشکور ہے ۔اس جہازکے ڈیلیوری پروٹوکول پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے نمائندوں نے دستخط کیے جس کے بعد جہاز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔
کمیشننگ کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران، پا ک بحریہ ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved