اسلام آباد،کوشش ہے کہ وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری جلد از جلد ہوجائے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ جس حلقے میں جس کسی سے بھی زیادتی ہوئی ہے احتجاج،قانونی چارہ جوئی اس کا حق ہے،حلقے کھولناہمارااختیارنہیں،جہاں بھی دھاندلی کی شکایات ہیں تحقیقات میں تعاون کرینگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی کوشش کررہے ہیں کہ جلد از جلد وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی تاریخ طے ہوجائے۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پانچ حلقوں میں سے صرف تین کے نوٹیفکیشن پہنچے ہیں،الیکشن کمیشن سے اپیل کرتاہوں کہ جلد از جلد نوٹیفکیشن کا معاملہ حل کرے۔
پی ٹی آئی رہنما نے صدر مملکت سے اپیل کی کہ وہ اپنا 16 تاریخ کا نجی دورہ منسوخ کریں تا کہ عمران خان اپنے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا سکیں۔