کراچی ، پیرپگارا پیر سبگھت اللہ شاہ راشیدی نے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا
گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ’جی ڈی اے‘ کے سربراہ پیرپگارا پیر سبگھت اللہ شاہ راشیدی نے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔
شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی کراچی میں کنگری ہاؤس آمد ہوئی اور مرکز میں حکومت سازی کے حوالے سے عمران خان کا پیغام پیر پگارا کو پہنچایا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کے شکر گزار ہیں اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ووٹ دینے پر کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
وائس چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم سندھ میں اتحادیوں سے مل کر بھر پور کردار ادا کریں گے، تمام لائحہ عمل جلد مرتب کرلیا جائے گاجبکہ سندھ میں دھاندلی کا رونا رونے والوں کو پہلے سے زیادہ سیٹس ملی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، ملک سے لوٹ مار کرنے والے طبقے سے نجات دلائیں گیتاہم کراچی سندھ اور ملک کی بہتری کے لئے ہاتھ ملا رہے ہیں جبکہ نمبر پورے ہیں۔