لاہور ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری انجم نثار کی ملاقات
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری انجم نثارنے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا پاکستان میں صنعتی ترقی،تجارتی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔اس ضمن میں قابل عمل اقدامات اورپالیسیاں ضروری ہیں۔معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی کیلئے یہ تینوں شعبے کلیدی کرداراداکرتے ہیں۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا انڈسٹریز کو واٹر ٹریٹمنٹ، لیبر لاز اور دیگر قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں۔قوانین پر عملدرآمد کرانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔حلال فوڈزکی عالمی مارکیٹ بہت بڑی ہے ،حلال فوڈ ز کی بین الاقوامی ٹریڈ سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔پنجاب میں قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کیلئے متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانا بے حد ضروری ہے۔ اس جانب پیشہ وارانہ انداز اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے آگے بڑھناہوگا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ملاقات میں صنعتکاروں اور کاروباری افرادکے مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نگران صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری انجم نثار نے اپنے محکموں کی کا رکردگی کے بارے میں نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کو بریفنگ دی۔