لاہور،کوئی برا کام نہیں کیا،نیب جب بلائے گا حاضر ہوں گا،علیم خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ 130 مختلف دستاویزات جمع کروا چکا ہوں،میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ 130 مختلف دستاویزات جمع کروا چکا ہوں،کوئی برا کام نہیں کیا، جہاں بلائیں گے حاضر ہوں گا، 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا، ’میں نے عمران خان کے ساتھ 7 سال جدوجہد کی، ایک نظریے کے تحت عمران خان کا ساتھ دیا۔
علیم خان نے کہا کہ میرے خلاف 10 مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے،نیب جتنی بار چاہے مجھے بلائے میں پیش ہوں گا۔